- کولمبو: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول میچ کا گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا۔
آج صبح ہونے والی تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کے بیشتر حصوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔




































