تازہ تر ین

پانچ گھنٹے ایئرپورٹ پر انتظار،افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بھی بھارت کی زیادتی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارت نے نا انصافی کردی!افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے کہ افغان ٹیم کو ایئرپورٹ پر پانچ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا، بار بار رابطے کے بعد بس فراہم کی گئی جبکہ تین کھلاڑیوں کا سامان بھی ایئرپورٹ پر نہیں ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس پر بی سی سی آئی کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی سی سی نے تمام ٹیموں کو یکم فروری کے بعد آنے کی ہدایت دی تھی اور افغان بورڈ کو ای میل کے ذریعے آگاہ بھی کیا گیا تھا، ٹیم کے تین دن پہلے آنے کی وجہ سے اضافی اخراجات آئی سی سی کے ذمے نہیں ہوں گے کیونکہ ہوٹلز کی بکنگ بھی یکم فروری سے ہی کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain