پاکستان کے نوجوان ریپر و گلوکار طلحہ انجم نے انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کر لی۔
طلحہٰ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور وہ اپنے گانوں کے انداز کی وجہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔
گلوکار نے ایک میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician) اور انفلوئنسر زویا کریم سے کراچی میں منگنی کی ہے۔
گلوکار نے اپنی منگنی کے موقع پر کالے اور سرمئی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن نے لیوینڈر (ہلکی جامنی) رنگ کی ساڑھی پہنی۔






































