تازہ تر ین

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے رجب بٹ کیخلاف کیس میں ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے، مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا موقف تھا کہ عدالت کا ٹائم ساڑھے 8 کا ہے لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے، جونیئر وکیل نے کہا کہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے جبکہ عدالت نے ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain