تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ برابر، فیصلہ سپر اوور پر ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ برابر ہو گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہو گا۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا ہے لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریکلٹن 61 اور ڈی کوک 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain