آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کو پہلے ہی میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جس کے باعث آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ٹریوس ہیڈ آج آئرلینڈ کے خلاف میچ میں قیادت سونپی گئی ہے۔
اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہےکہاسٹیو اسمتھ کو ضرورت پڑنے پرٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔






































