تازہ تر ین

43 سالہ عمانی کرکٹر نے محمد رضوان کا ٹی20 ورلڈکپ میں سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا

43 سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔

جمعرات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

جہاں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا ۔ہوم ٹیم نے 5 وکٹ پر 225 رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9  وکٹ پر 120 رنز بنا سکی۔

عمان کی ٹیم میچ تو ہار گئی لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران 43 سالہ عمانی بیٹر محمد ندیم نے ففی اسکور کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain