تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کولمبو کا غیر متوقع موسم، پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

اتوار کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا اورکولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنےدونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain