تازہ تر ین

کاٹھور کےقریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 13 افراد جاں بحق

کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گڈاپ لنک روڈ پر ٹرک اور کوچ کے درمیان پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ غلط سمت پر جارہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایاکہ حادثے میں  3 خواتین اور بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں متعدد افراد پل سے نیچے گرگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر جائےحادثہ پہنچنےکی ہدایت کی اور  جائے حادثہ و اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا حکم دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain