- کوالالمپور: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی ، دورانِ گفتگو پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔
انڈونیشی صدر کی پاک فضائیہ کے جدید ترین تربیتی نظام اور ایئرو سپیس ترقیاتی ڈھانچے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جعفری شمس الدین سے بھی ملاقات کی۔


































