تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ: آئرش بیٹرز نے اومانی بولرز کا بھرکس نکال دیا، 236 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں آئرش بلے بازوں نے اومان کے بولرز کے خلاف چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں اومان کے کپتان جتیندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں سود مند ثابت ہوا اور آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان لورکن ٹکر اور گیرتھ ڈلانی نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہوئے 101 رنز کی شراکت قائم کی اور ڈلانی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لورکن ٹکر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جارج ڈوکریل نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس طرح آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain