تازہ تر ین

بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارت کے کسانوں کا ملک گیر احتجاج

بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف بھارت کےچھوٹےکسانوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

کسانوں نے ملک بھر میں بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔

کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی معاہدہ بھارت کےانتہائی محفوظ کاشتکاری کے شعبےکو امریکی مصنوعات کے لیےکھول دےگا، بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمدکر سکے گا۔

اس معاہدے سے قیمتوں میں کمی کےخدشات، مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات شامل ہیں۔

معاہدےکے تحت بھارت امریکی فارم کےسامان پر محصولات میں کمی کرےگا، بھارت روس سے تیل خریدنا بھی بندکردےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain