تازہ تر ین

5 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم گرفتار

پشاور:

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گرفتار ملزم فاضل خان کو احتساب جج محمد ظفر کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے دوران سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فاضل خان ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اور اس کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے 5 مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 5.277 بلین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم فاضل خان کو تفتیش کے لیے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain