تازہ تر ین

رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے ، اس بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کے لئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں ، حکومت نے ماضی میں رمضان شریف میں عوام کو ریلیف کی فراہمی فرصودہ نظام کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان لمبارک میں ا سے پہلے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز پراشیا خورد و نوش کا معیار انتہائی ناقص تھا، یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاء کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا، ہم نے گزشتہ سال اس فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حقداروں کو نقد رقوم منتقل کی گئیں، نئے نظام کو متعارف کرانے میں بے شمار چیلنجز تھے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے، عوام کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے سیل قائم کیا گیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال رمضان میں 20ارب کی رقم شفاف طریقے سے مستحقین میں بلاتاخیر تقسیم ہوئی، رواں سال رمضان ریلیف پیکج کے تحت 38ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے زریعے ادائیگیاں کی جائیں گی، اڑتیس ارب روپے ایک کروڑ اکیس لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کے جائیں گے، ہرمستحق خاندان کو بلا امتیاز اور بلا تفریق 13000 روپے دیے جائیں گے، پروگرام پر موثر عمل درآمد کے لیے اس کا تواتر سے جائزہ لوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain