تازہ تر ین

سیلیکون تھمب سے کراچی کے شہری کی موبائل سم نکلوالی گئی، لاکھوں روپے سے محروم

نوسر بازی کے ذریعے شہریوں کے واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی شکایات تو عام ہیں مگر اب سیلیکون انگوٹھوں کے ذریعے موبائل فون سم کارڈز نکلوا کر لوٹ مار کا نیا سلسلہ سامنے آیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی طارق نواز نے بتایا کہ کراچی کے ایک شہری فرحان کا موبائل فون نیٹ ورک اچانک غائب ہوگیا۔

معلومات پر پتہ چلا کہ شہری کا موبائل فون سم کارڈ کہیں اور ایکٹیو ہوگیا تھا اور کسی نے اس نمبر کی دوسری سم نکلوا لی تھی۔

حکام کے مطابق یہی نہیں ملزم نے سم اور شہری کے سلیکون تھمب کے ذریعے فائنانشل اکاؤنٹ بھی ایکٹیویٹ کر لیے تھے، جس سے لاکھوں روپے نکلوا لیے گئے۔

طارق نواز نے مزید بتایا کہ شکایت ملنے پر این سی سی آئی اے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain