تازہ تر ین

بھارت کیخلاف پرفارم کریں اور ہیرو بن جائیں، یہ دباؤ نہیں بلکہ نام کمانے کا موقع ہے، سلمان بٹ

سابق قومی کپتان سلمان بٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑیوں پر ہونے والے اعصاب شکن دباؤ اور میدان کے اندرونی ماحول سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا موقع قرار دیا ہے۔

ایک عام آدمی اس دباؤ کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو کھلاڑی میدان میں محسوس کرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں سارا دباؤ دراصل عوامی توقعات کا ہوتا ہے۔ جب پوری قوم آپ سے جیت کی امید لگائے بیٹھی ہو تو ایک کھلاڑی پر پرفارم کرنے کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم، ان کا ماننا ہے کہ ایک پیشہ ور کرکٹر کو اسے بوجھ سمجھنے کے بجائے ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

ان کے بقول، ’اگر آپ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہیں تو آپ کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رقم ہو جاتا ہے اور آپ کو برسوں یاد رکھا جاتا ہے‘۔

میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی جملہ بازی پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے انکشاف کیا کہ گراؤنڈ میں اترتے ہی موڈ بالکل بدل جاتا ہے اور صرف جیت ہی واحد مقصد رہ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور تیکھے جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain