پاکستان کے اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی سابق کپتان عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند ہوگئے۔
شاہد آفریدی، جو ان دنوں بحرین میں موجود ہیں، انہوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ حق عمران خان کو ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کے گھر والے جہاں سے چاہیں علاج کرواسکیں۔




































