نوشہرہ: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مطالبات کےلیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کاکوئی قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی تمام بند سڑکیں کھول دے۔
اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کل تک راستے نہ کھولے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دیں گے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے تمام سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی بانی کو بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے تو درخواست دے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے این آراو کی کوششیں ہوئیں،مگروفاق نےڈیل قبول نہیں کی۔
اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے، ڈیل عملی شکل اختیارنہ کر سکی، تصدیق شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں، 2024 کی ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں ان سے پوچھا جائے۔





































