تازہ تر ین

کوئٹہ اور بارکھان میں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیوں کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی جس دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈکارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain