- لکی مروت:میانوالی روڈ کے کنارے نصب ایک دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک چھوٹے ڈرم میں تیار کیا گیا تھا جس میں تقریباً 40 کلو گرام بارودی مواد بھرا گیا تھا، بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیوائس کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی آئی ای ڈی سے 2 ڈیٹونیٹرز، ایک 12 وولٹ بیٹری اور سرکٹ بھی ملا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ بڑے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچا لیا گیا، علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔





































