- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِ مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرزکی مانٹیرنگ کےلیےجدید نظام فعال ہے، سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مشاورت سےپلان تیارکیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سحراورافطاری کےاوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائےگی، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
وزیرِ مملکت پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ شہری 1199کے نمبر پر گیس سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتےہیں۔
اویس لغاری
اگرسحراورافطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔




































