تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہ رمضان میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کا حکم

مریم نواز شریف نے مساجد،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی اور بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے حساس مقامات پر نماز جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان کا حکم دیا اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain