تازہ تر ین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے آن لائن اجلاس کی صدارت کی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی گئی، وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی۔

پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم کئے جائیں گے، رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران مستحقین کو رقوم منتقل کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا حجم 38 ارب روپے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain