تازہ تر ین

ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنےکی پیشکش کا انکشاف

کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کو  امریکی وزارت دفاع کے ادارے پینٹاگون اور ایف بی آئی کی عمارتیں خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اسرائیل کے مبینہ جاسوس سے متعلق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویز میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق عمارت کی فروخت کیلیے قیمت 116  ملین ڈالر تجویز کی گئی تھی، عمارت بیچی جاتی تو جیفری ایپسٹین امریکا کی سرکاری عمارت کا مالک بن جاتا۔

ایک ای میل میں ایف بی آئی کے مخبر نے ایپسٹین کو موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک سے قریبی تعلق میں تھا اور انہی کے زیر نگرانی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایہود براک 2013سے 17 کے دوران 30 مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک مینشن آئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain