تازہ تر ین

پشاور: مہنگائی کا راج برقرار ، رمضان میں منافع خور سرگرم ہو گئے

پشاور میں گزشتہ روز 250 روپے فی درجن میں ملنے والا کیلا 20 روپے اضافے کے بعد 270 ، 710 روپے فی کلو ملنی والی سٹابری 750 روپے فی کلو ہو جبکہ 450 روپے فی کلو میں ملنے والا سیب20 روپے اضافے کے بعد 470 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید براں 600 روپے فی کلو میں ملنے والا قندھاری انار 700 روپے کا ہو گیا، 450 روپے میں ملنے والا مالٹا فی درجن 20 روپے اضافے کے بعد 470 کا ہو گیا، 250 روپے فی درجن میں ملنے والا کینو 20 روپے اضافے کے ساتھ 270 روپے کا ہو گیا جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے 50 روپے فی کلو اضافہ۔

ایک روز قبل 100روپے فی کلو میں ملنے والے ٹماٹر کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 120 روپے ہو گئی ہے، 600 روپے میں فی کلو ملنے والالہسن بھی 30 روپے اضافے کے 630 روپے ہو گیا، 280 روپے فی کلو میں ملنے والی بھنڈی کی قیمت آج 20 روپے اضافے کے بعد 300روپے ہو گئی جبکہ 60 روپے فی کلو میں ملنے والے پیاز 80 روپے ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سبز مرچ 10 روپے اضافے کے بعد 100 روپے فی کلو ہو گئی، 60 روپے میں ملنے والے کھیرے آج فی کلو 80 روپے ہو گئے، ادرک 310 روپے سے بڑھ کر فی کلو 350 ہو گئے جبکہ 100 روپے میں ملنے والے مٹر فی کلو 130 ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain