پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنرصاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپر ایٹ میں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،ابھی پوائنٹس کی کلیکشن پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹاپ آرڈرکو اننگز کو لمبا لےکرچلنا ہے، اس پرکام کررہےہیں، بولنگ ہماری اچھی ہو رہی ہے، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتاہے، سب کوذمہ داری لینی چاہیے۔
قومی بیٹر نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو، میری کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لے کر چلوں،ہمارے پاس بہترین اسپنرز ہیں ہم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب امپیکٹ پلیئر ہیں، امید ہےکہ وہ اچھی اننگز کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا انگلینڈ سے میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔






































