تازہ تر ین

کوہاٹ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain