- اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
کیس کی سماعت جسٹس اربابِ محمد طاہر نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
علی بخاری ایڈووکیٹ مے کہا سلمان اکرم راجہ کی صحت آج ٹھیک نہیں اس لئے آج وہ نہیں آئے، عدالت نے جیل میں بانی سے ملاقات کرانے کا آرڈر کیا تھا جبکہ جیل میں بانی سے ملاقات نا کرانے کا جیل حکام سے عدالت نے پوچھا تھا۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ ہم نے اس کیس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہ رہے ہیں؟، بیرسٹر ظفر اللہ نے جواب میں کہا کہ ہم دلائل کے لئے تیار ہیں جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دے دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کا کوئی جواب نہیں آیا۔
وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں پہلے جیل میں ملاقات تو کرنے دیں پھر ہم جواب دیں گے، سلمان صاحب سے پوچھ لیں آپ جواب جمع کرائیں گے؟
جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ (پی ٹی آئی) بھی اس کیس میں فریق ہیں جس پر وکیل نے کہا آپ نے جیل میں بانی سے ملاقات کی ہدایت کی تھی وہ تو ہو جائے۔
جسٹس ارباب نے کہا آپ (پی ٹی آئی) جواب فائل کرنا چاہتے یا نہیں ؟ دیکھ لیجیے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔



































