تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوےکے خلاف بھاری مارجن سےفتح، بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوےکو 107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بھارت کے لیے پریشانیاں بڑھادیں۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوکوں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 20 اوورز میں 254 رنز بناڈالے جوکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں ویسٹ انڈیز 107 رنز کی فتح کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آگئی۔

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوےکے خلاف بھاری مارجن سےفتح، بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں
گروپ 1 میں چاروں ٹیمیں ایک ایک میچز کھیل چکی ہیں اور آج کے میچ میں بھاری مارجن سے فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کا نیٹ رن ریٹ 5.350 اور 2 پوائنٹس ہیں، جب کہ بھارت کو شکست دیکر جنوبی افریقا 3.800 کے نیٹ رن ریٹ کے باعث 2 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر برجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم بغیرکسی پوائنٹ کے مائنس 3.800 رن ریٹ کے بعد تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت نے ابھی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے 2 میچز کھیلنا ہیں، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کو نا صرف اگلے دونوں میچز جیتنا ہیں بلکہ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے کیونکہ اگر کسی ٹیم سے پوائنٹس برابر ہوئے تو کم رن ریٹ کے باعث ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنا مشکل ہوجائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain