تازہ تر ین

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات جدید ترین امریکی ائیرکرافٹ کیرئیر کا سیوریج نظام خراب

واشنگٹن: امریکا کے سب سے بڑے اور جدید ائیرکرافٹ کیرئیر

USS Gerald R. Ford
 کو مسلسل سیوریج نظام کی خرابیوں کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2017 میں

13 ارب ڈالر کی لاگت سے کمیشن کیے گئے اس ائیرکرافٹ کیرئیر میں نصب جدید ویکیوم بیسڈ سیوریج سسٹم بار بار جام ہو رہا ہے جس سے 4600 رکنی عملہ متاثر ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں وینزویلا کے ساحل کے قریب آپریشن کے دوران بھی یہ مسائل برقرار رہے اور خرابیوں کا سلسلہ 2026 میں بھی جاری ہے جب کہ 2023 سے اب تک کم از کم 42 بار بیرونی معاونت طلب کی جا چکی ہے۔

حال ہی میں یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جہاز کی تعیناتی کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کے باعث توسیع دی گئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی بحری حکام کا کہنا ہے کہ ان تکنیکی مسائل سے جہاز کی جنگی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور آپریشنل تیاری مکمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain