- کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
پاکستان کی سینئر ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے، اس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟
میزبان نے مزید کہا کہ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاللہ آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔






































