تازہ تر ین

مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ دریافت

موجودہ عہد میں حیران کن طور پر مرد تیزی سے قبل از وقت بڑھاپے کے شکار ہو رہے ہیں اور اب اس کی ایک اہم وجہ دریافت ہوئی ہے۔

چین کے جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فار ایور کیمیکلز (پی ایف اے ایس) مردوں کو قبل از وقت بوڑھا بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انسانوں کے تیار کردہ پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز(پی ایف اے ایس) نامی کیمیکلز 50 سال سے زائد عمر کے مردوں میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز کر دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایف اے ایس ایسے کیمیکلز ہیں جن کو متعدد اشیا جیسے فرنیچر اور فوڈ پیکجنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں عموماً فار ایور کیمیکلز کے نام سے جانا جاتا ہے، کیونکہ انہیں قدرتی طور پر ری سائیکل ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔

خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

اس تحقیق میں 326 معمر مردوں اور خواتین کے ایک گروپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 1999 اور 2000 کے دوران ایک امریکی سروے کا حصہ بنے تھے۔

ان افراد کے خون کے نمونوں کے تجزیے میں 11 اقسام کے پی ایف اے ایس کیمیکلز کی موجودگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس کے بعد دیکھا گیا کہ ان کیمیکلز سے حیاتیاتی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ان فار ایور کیمیکلز سے 50 سے 64 سال کی عمر کے مردوں کی حیاتیاتی عمر کی رفتار تیز ہو جاتی ہے مگر خواتین پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اہم ہے مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کیمیکلز سے بچنے کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان ایجنگ میں شائع ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain