تازہ تر ین

دوہزارچالیس تک موٹاپے سے 22 کروڑ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق اگر مؤثر اقدامات نہ کئے گئے تو 2040 تک 5 سے 19 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2040 تک تقریباً 12 کروڑ سکول جانے والے بچے مستقل اور دائمی بیماریوں کی ابتدائی علامات ظاہر کریں گے، جن میں دل کے امراض اور ذیابیطس شامل ہیں، 2025 میں دنیا بھر میں تقریباً 18 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار تھے۔

چین سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 6.2 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد 4.1 کروڑ اور امریکا میں 2.7 کروڑ ہے، یورپ میں سب سے زیادہ بحران برطانیہ میں ہے، جہاں 38 لاکھ بچوں کا BMI خطرناک حد تک بلند ہے۔

ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی سربراہ جوہانا رالسٹن نے کہا کہ ’ایک پوری نسل کو موٹاپے اور مہلک بیماریوں کے حوالے کر دینا درست نہیں۔‘

عالمی ادارہ صحت کے ماہر ڈاکٹر کریملن وکرما سنگھے نے کہا کہ زیادہ تر حکومتیں فوڈ انڈسٹری کو بچوں کو نشانہ بنانے سے نہیں روک رہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی عزم اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید صحت کے بحران کا سامنا کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain