واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرکے بم فروخت کرنےکی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے 12ہزار، ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز خریدنے کی درخواست کی ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل کوبم فروخت کرنے کے ساتھ انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس و پروگرام سپورٹ بھی شامل ہوگی جبکہ دفاعی سامان، دفاعی خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن36بی کے تحت کانگریس کے جائزےکی شرط معاف کردی گئی۔
محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ مجوزہ فروخت سے اہم علاقائی اسٹریٹجک اتحادی کی سکیورٹی بہتر ہوگی، یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنےکی صلاحیت بہتر بنائے گی۔





































