تازہ تر ین

اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ

سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولتِ مشترکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ منسٹریل ایکشن گروپ (CMAG) اور دولتِ مشترکہ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی لندن میں ہائی کمشنر کریں گے۔ انہوں نے پاکستان کی دولتِ مشترکہ میں شراکت اور 9 مارچ کو منائے جانے والے دولتِ مشترکہ ڈے پر سیکرٹری جنرل اور تمام ممبر ممالک کو مبارکباد بھی دی۔

وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ حملوں، بشمول یو اے ای پر ہونے والے حملوں، پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain