تازہ تر ین

امریکی اسلحہ سازکمپنیوں کا جدید ہتھیاروں کی تیاری 4 گنابڑھانے کا فیصلہ

امریکی اسلحہ سازکمپنیوں  نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4  گنا بڑھانے  پر اتفاق کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ امریکی دفاعی کمپنیوں نےجدیدہتھیاروں کی تیاری بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنابڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain