تازہ تر ین

تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں، بھارتی صحافی

اسرائیل میں تباہی کی صورتحال پر بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں تباہی کے مناظر ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں۔ اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا وڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی صحافی مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کیلئے اسرائیل گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain