تازہ تر ین

کھیل بھی متاثر،افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 اورون ڈے سیریز ملتوی

ایران جنگ کیوجہ سے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 اورون ڈے سیریز ملتوی ہوگئی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرنی تھی مگر اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے سی بی کے مطابق سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جا نی تھی مگر اب وائٹ بال سیریز کو رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔

اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13 ، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے تھے جب کہ تین ون ڈے میچز 20 ، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain