تازہ تر ین

بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ کی دھجیاں اڑادیں، ٹیم 114 پر ڈھیر

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ شامل حسین بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے، معاذ صداقت بھی اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بنگلادیش بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر چلتا کردیا۔

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4، محمد وسیم 0 تک محدود رہے جب کہ ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کےخلاف ون ڈے میں114رنز کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے  ون ڈے ڈیبیو کیا ہے  صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain