- بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی سفیر نے ایک ہنگامی خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ 4 سفارتکار 8 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے بیروت کے ہوٹل کو نشانہ بنائے جانے والے حملے میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری سفارت خانہ، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر شہید ہوئے۔
لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ وسطیٰ بیروت میں رمادا ہوٹل کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔





































