- احمد آباد: بھارتی بدانتظامی کے باعث آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈیز کرکٹرز کی کمرشل پروازوں سے روانگی ہوئی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹرز ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد 9 دن سے بھارت میں پھنسے ہوئے تھے، آئی سی سی ایونٹس کیلئے پلیئرز کے تمام سفری انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری تھی، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے پلیئِرز کو لے جانیوالی چارٹرڈ فلائٹ مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔
سی ڈبلیو آئی کا کہنا تھا کہ مسلسل تاخیر کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو شدید تناو کا سامنا تھا، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا کہ اب ہم چارٹرڈ فلائٹ کا مزید انتظار نہیں کریں گے۔
سی ڈبلیو آئی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپسی کیلئے کوششیں کی گئی ہیں، کچھ کھلاڑی اب بھارت سے روانہ ہو گئے ہیں، کچھ ایک دو دن میں روانہ ہوں گے۔





































