اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو مخالف اسرائیلی ایکٹیوسٹ نے تل ابیب میں ایران کے حملے سے تباہ ہونے والی عمارت کی ویڈیو شیئر کردی۔
نتین یاہو مخالف اسرائیلی ایکٹیوسٹ نے تباہ حال عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہےکہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے جبکہ ایک جانب عمارت تباہ ہوچکی ہے اور اس کا ملبہ ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل میں موجود بھارتی خاتون رپورٹر نے بھی ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے تھے۔
بھارتی رپورٹر گزشتہ دنوں بیت شمیش میں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر گرنے والی ایرانی میزائل کے مقام پر پہنچی اور مناظر دکھائے جس میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔
رپورٹر کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔




































