تازہ تر ین

مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے ٹکرادی

امریکی ریاست مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے  ٹکرادی۔

ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع ٹیمپل اسرائیل  میں پیش آئے اس واقعہ میں سکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا جس میں ڈرائیور مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا  تاہم پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہا۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے ٹکراتے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور مشتبہ شخص گاڑی ہی میں مردہ پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اس شخص کی شناخت کیا تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کو  افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain