تازہ تر ین

ایران کی میزائل انڈسٹری مکمل تباہ کر دی، جنگ ختم کرنیکا فیصلہ ٹرمپ کریں گے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی نیوز چینل سی این این جنگ سے متعلق فیک نیوز چلا رہا ہے، ایران کی سمندری مائنز بچھانے کی صلاحیتیں ہمارے نشانے پر ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ آج ایران پر امریکی حملوں کی سب سے بڑی شدت متوقع ہے، ایرانی قیادت نے بنکرز اور شہری علاقوں کا رُخ کر لیا ہے، سپریم لیڈر زخمی ہیں اور بری طرح متاثر ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی قیادت زیر زمین پناہ لے چکی ہے، ہم ایران کے خلاف پیش قدمی جاری رکھیں گے، ایران جنگ میں کوئی رحم نہیں ہوگا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی تمام دفاعی کمپنیاں جلد تباہ کر دی جائیں گی، حملوں کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کرنا ہے، ایران کے اہم رہنما عوامی منظر نامے سے غائب ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی حکام ایران میں جارحانہ کارروائیوں کے لئے تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain