امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کی طاقتور ترین شخیصت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باوجود حکومت اور عوام خود کو پُرعزم رکھنے اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف طریقے اپنانے رہے ہیں۔
ایران کی مقامی میڈیا نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ’خامنہ ای اِز بیک‘ جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری لمحات اور ان کے نظریاتی تسلسل کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
جس میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے باوجود شہید آیت اللہ کے بیٹے اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کو قیادت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایرانی پرچم بلند کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو نئے سپریم لیڈر کو دیکھ کع خوف اور حیرت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔
اینیمیٹڈ ویڈیو میں ایران کی جوابی کارروائی اور مزاحمت کی علامتی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جس کے مناظر اور اسکرین شاٹس وسیع پیمانے پر شیئر کیے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس کے پیغام کو سراہا رہے ہیں۔





































