تھرپارکر میں لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ جگر اورگردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں، مائی فاطمہ نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھی تھیں۔
مائی فاطمہ نے سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں اپنا فن پیش کیا جو عوام میں مقبول ہیں۔





































