تازہ تر ین

میٹا نے انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ ختم کر دی

میٹا نے انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ کو ختم کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان سپورٹ پیج اپ ڈیٹ اور انسٹا گرام ایپ میں صارفین کو الرٹس بھیج کر کیا گیا۔

ان الرٹس میں بتایا گیا کہ 8 مارچ 2026 سے انسٹا گرام میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ سپورٹ دستیاب نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اگر آپ کی چیٹس اس تبدیلی سے متاثر ہور ہی ہیں تو آپ میڈیا یا میسجز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ انسٹا گرام کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو پہلے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے یہ سپورٹ اس لیے ختم کی گئی کیونکہ بہت کم افراد اس فیچر کو استعمال کرتے تھے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے صارفین کے میسجز اور کالز تک رسائی کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتی، یہاں تک کہ میٹا کو بھی اس ڈیٹا کو رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

اس سے قبل ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ اس کی جانب سے صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔

میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ اگر صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ فیس بک میسنجر میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain