لیسکو نے نئے بجلی کنکشن کے لیے میٹر فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب صارفین کو نیا بجلی کنکشن لگوانے کیلئےکل 21 ہزار 300 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس رقم میں میٹر اور کیبل کے لیے 17ہزار 700 روپے جبکہ سکیورٹی چارجز کے طور پر 3ہزار 660 روپے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے بعض افسران نے اس اضافے کی مخالفت کی تاہم چیئرمین اور بورڈ کے اراکین نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ فیس میں اضافے کا اطلاق آج سے شروع ہو گیا ہے۔






































