تازہ تر ین

لاہور میں کیا بڑی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں؟

(یکم اپریل 2026): پنجاب کے دارالخلافہ اور زندہ دلوں کا شہر کہلانے والے لاہور میں اہم تبدیلیوں کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں میں پولیس فارمیشنز، یونٹس سربراہان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتظامی، پالیسی امور، رولز ترامیم اور پولیسنگ معاملات پر مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں اور شہر لاہور میں نئے سب ڈویژنز، پولیس اسٹیشنز کے قیام اور حدود کے ازسر نو تعین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولیس سربراہان نے اجلاس میں ایجنڈے اور زیر بحث امور پر اپنی اپنی ٹھوس تجاویز پیش کیں۔

آئی جی پنجاب نے زیر بحث تجاویز کو اپ گریڈ کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اہم پالیسی امورپر فیصلہ سازی کیلیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے بلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain