تازہ تر ین

چین میں خودکار ڈرائیونگ کرنے والی ٹیکسیاں سسٹم کی خرابی کے باعث سڑک کے درمیان کھڑی ہوگئیں

چین میں کافی عرصے سے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

اب وہاں سسٹم میں ایک خرابی کے باعث متعدد خودکار ڈرائیونگ کرنے والی روبو ٹیکسیاں سڑک کے درمیان کھڑی ہوگئیں۔

ووہان شہر کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 31 مارچ کی شب انہیں متعدد کالز موصول ہوئیں۔

ان ٹیکسیوں میں سوار مسافروں کی جانب سے بتایا گیا کہ متعدد اپولو گو گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی ہوگئی ہیں اور حرکت نہیں کر رہیں، جس کے باعث وہ لوگ گھنٹوں وہاں پھنسے رہے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایسا سسٹم میں خرابی کے باعث ہوا۔

ووہان شہر میں 500 سے زائد ایسی ڈرائیور لیس گاڑیاں کام کر رہی ہیں اور انہیں چلانے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی گاڑیاں اس خرابی سے متاثر ہوئیں۔

ایک مسافر نے چینی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسا رہا۔

مسافروں نے الزام عائد کیا کہ کمپنی کی جانب سے اس واقعے کو ایمرجنسی سمجھ کر نمٹنے کی بجائے بیکار تجاویز دی گئیں۔

ان کی جانب سے اس واقعے کی ویڈٰوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔

اس کمپنی کی جانب سے چین کے مختلف شہروں میں خودکار گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں اور 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں 34 لاکھ افراد نے انہیں استعمال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain